بھارت نے جنگ کو بڑھاوا دیا تو نیوکلیئر ہو گی: وزیرِ دفاع
ان کا کہنا ہے کہ نیوکلیئر جنگ کی صورت میں ساری ذمے داری بھارت پر عائد ہو گی۔ حالات کو بڑھاوا دیا گیا تو نیوکلیئر جنگ کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔ ماضی میں بھارت کے ساتھ نیوکلیئر جنگ کا خدشہ پیدا ہو چکا تھا۔ خطے میں ایک بار پھر اسٹریٹیجک اسٹینڈ آف کی کیفیت بن سکتی ہے۔ پاکستان ماضی میں ایسے مراحل سے گزر چکا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ بھارت اس وقت خود ایک بڑے داخلی بحران سے دو چار ہے۔ ایٹمی جنگ کا خطرہ حقیقت ہے۔ جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ بھارت کی جارحیت خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ خواجہ آصف نے یہ بھی کہا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس کسی بھی وقت متوقع ہے۔ سیکیورٹی پروسس بظاہر متحرک ہو چکا ہے۔