بھارت نے ترک اور چینی میڈیا کے ایکس اکاؤنٹس بند
بھارتی حکومت نے ان اداروں پر غلط معلومات اور اشتعال انگیز مواد پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے عوام ترک مصنوعات کا بائیکاٹ کر رہے ہیں، ترکیے کو سیاحتی مقام کے طور پر بھی نظر انداز کر رہے ہیں۔ وزارت اطلاعات اور وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ ادارے پروپیگنڈا اور افواہیں پھیلانے میں ملوث پائے گئے ہیں اور انہوں نے بھارت کی قومی سلامتی، عسکری معاملات اور علاقائی خودمختاری سے متعلق ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
بھارت:پہلگام پر سوشل میڈیا پوسٹس کرنے سے متعدد مسلمان گرفتار