بھارت میں مودی مخالف آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں
18 کتابوں کے معروف بھارتی مصنف، صحافی، کالم نگار اور تجزیہ کار دنیش ووہرا نے نریندر مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سفارتی محاذ پر شکست کھا رہا ہے۔ آج پاکستان سفارتی محاذ پر کامیاب ہو رہا ہے۔ دنیش ووہرا نے مزید کہا کہ آج پوری دنیا اسلام آباد کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے۔ بھارت ہر گزرتے دن کے ساتھ سفارتی طور پر کمزور پڑتا جا رہا ہے۔