بھارت میں جنگ کا خوف، ایئرپورٹس بند کردیے
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت نے شملہ، بھوج، راج کوٹ، جیسلمیر، جودھپور، چندی گڑھ ، پٹھان کوٹ ایئرپورٹس کمرشل پروازوں کےلیے بند کردیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستانی جوابی کارروائی کے پیش نظر بھٹنڈا، دھرم شالہ، پور بند، جامن گڑھ، سری نگر اور لیہہ تھیوس ایئرپورٹس بند کردیے ہیں۔