Site icon MASHRIQ URDU

بھارت میں بینک کا وائی فائی چھوٹا مگر نعرہ بڑا

بھارت کے شہر بنگلورو میں ایک پرائیویٹ بینک کی وائی فائی آئی ڈی اچانک ’پاکستان زندہ باد‘ کے نام سے تبدیل.

جس کے بعد مقامی انتظامیہ میں بھگڈر مچ گئی۔

رپورٹس کے مطابق گووردھن سنگھ نامی بھارتی شہری نے بینک میں اس مشتبہ وائی فائی آئی ڈی کو دیکھ کر پولیس میں شکایت درج کروائی۔ شہری کا تعلق سخت گیر ہندو تنظیم وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے یوتھ ونگ بجرنگ دل سے بتایا گیا ہے۔

بینک نے وضاحت کی کہ وائی فائی میں تبدیلی ایک مقامی ٹیکنیشن کے ذریعے مرمت کے دوران ہوئی۔ پولیس نے ٹیکنیشن کی تلاش شروع کر دی ہے، تاہم وہ اب تک دستیاب نہیں ہو سکا اور اس کا نمبر بھی بند ہے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کا استعفیٰ

Exit mobile version