Site icon MASHRIQ URDU

بھارت: متنازع وقف ترمیمی بل منظور

368042 2198236 updates

بھارت: متنازع وقف ترمیمی بل منظور

بھارتی میڈیا کے مطابق بل لوک سبھا میں 12 گھنٹے بحث کے بعد منظور کیا گیا جس کی حمایت میں 288 اور مخالفت میں 232 ووٹ پڑے۔ وقف ترمیمی بل لوک سبھا میں منظوری کے بعد آج ہی راجیہ سبھا میں پیش ہو گا۔ کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ وقف ترمیمی بل آئین پر حملہ ہے۔ مودی حکومت ملک کو کھائی میں گھسیٹ رہی ہے۔ حکومت آئین کو بھی برباد کرنا چاہتی ہے۔ کہا ہے کہ ہم سب کے لیے ضروری ہے کہ صحیح بات کے لیے لڑتے رہیں۔ رکنِ پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے لوک سبھا میں وقف بل کی مخالفت کی اور کہا کہ یہ بل آرٹیکل 25، 26 کی خلاف ورزی ہے۔ وقف بل مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔

بھارت:اقلیتوں کیساتھ امتیازی سلوک میں اضافہ

Exit mobile version