Site icon MASHRIQ URDU

بھارتی ڈرون تباہ، تعداد 77 ہوگئی

1468916 5088485 lhr updates

بھارتی ڈرون تباہ، تعداد 77 ہوگئی

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وہاڑی، پاکپتن اور اوکاڑہ میں اسرائیلی ساختہ 6 بھارتی ڈرون تباہ کردیے گئے ہیں۔ ایک ڈرون کو وہاڑی، ایک پاکپتن اور 4 ڈرونز کو اوکاڑہ میں تباہ کیا گیا جس کے بعد اب تک دشمن کے کُل 77 ڈرونز کو تباہ کیا جاچکا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 8 مئی کی شام تک 29 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا گیا جبکہ کل رات سے آج دن تک مزید 48 ڈرونز تباہ کر دیے گئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تمام ڈرونز مسلسل ریڈار پر مانیٹر کیے جارہے تھے۔ جب بھی کوئی ڈرون آتا تو وہ مسلسل ریڈار پر دیکھا جا رہا ہوتا ہے۔

سکھر، رحیم یار خان، راولپنڈی میں مزید ڈرون گرا دیے

Exit mobile version