Site icon MASHRIQ URDU

بھارتی نے چناب کا رخ موڑنے پر کام تیز کر دیا

061620483a2365e

بھارتی نے چناب کا رخ موڑنے پر کام تیز کر دیا

معروف ماہر آبی وسائل، انجینئر ارشد ایچ عباسی نے اپنی تہلکہ خیز رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو پانی سے محروم کرنے کا اپنا مذموم منصوبہ مکمل کرنے پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے اپنی تازہ رپورٹ "چناب کے چوراہے” پر ”استحصال کی بجائے تحفظ کی اپیل” میں دریائے چناب کے مستقبل کے حوالے سے ایک سنگین انتباہ جاری کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی حکومت کی فوری توجہ اس امر کی جانب مبذول کرائی ہے کہ بھارت دریائے چناب کو بیاس سے جوڑنے کے لیے جسپہ ڈیم کے ذریعے کام کر رہا ہے۔

ارشد عباسی نے اپنی رپورٹ میں مذید کہا ہے کہ بھارت پہلے ہی 9.7 کلومیٹر طویل باگرو ناولے سرنگ مکمل کر چکا ہے۔ جو ملک کی سب سے بڑی آبی سرنگ ہے اور 12,000 فٹ بلند پہاڑوں میں 14.2کلومیٹر طویل زوجی لا سرنگ بھی آخری مراحل میں ہے۔ انجینئر عباسی کو خدشہ ہے کہ یہ مہارت چناب کو بیاس اور راوی سے جوڑنے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔ جس سے پانی رنجیت ساگر ڈیم کی طرف موڑا جا سکے گا جو 2001 میں راوی پر تعمیر ہوا تھا۔

بھارت کی آبی جارحیت: حالات کے آئینے میں

Exit mobile version