Site icon MASHRIQ URDU

بھارتی مایہ ناز باؤلر: ریٹائرمنٹ کا اعلان

news 1734518926 3199

38 سالہ روی چندرن ایشون نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

بھارت کے اسٹار اسپنر ایشون نے 106 ٹیسٹ میچز میں بھارت کی نمائندگی کی، انہوں ٹیسٹ کیریئر میں 537 وکٹیں اپنے نام کیں۔

روی چندرن ایشون نے 116 ون ڈے اور 65 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی بھارت کی نمائندگی کی ہے۔

اس حوالے سے ایشون کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے اس سفر میں جس نے بھی ساتھ دیا ان سب کا شکریہ، تمام فارمیٹس میں بطور کرکٹر یہ میرا آخری دن تھا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے کیریئر کے دوران بہت انجوائے کیا اور کئی یادگار یادیں ہیں، یہ میرے لیے کافی جذباتی لمحہ ہے۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشون کو ریٹائرمنٹ پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے زبردست کیریئر پر انہیں مبارک دی گئی ہے۔

Exit mobile version