Site icon MASHRIQ URDU

بھارتی فوج نے پاکستانی حملوں اور اس سے تباہی کا اعتراف کرلیا

N3

بھارتی فوج نے پاکستانی حملوں اور اس سے تباہی کا اعتراف کرلیا

بھارتی فوج کے مطابق پاکستان نے 26 مقامات پر فضائی دراندازیاں کرنے کی کوشش کی۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پنجاب میں فضائی اڈے کو نشانہ بنانے کےلیے تیز رفتار میزائل کا استعمال کیا۔ اعترافی بیان میں بھارتی فوج نے کہا کہ بھارتی فوجی اڈوں پر ساز و سامان اور عملے کو نقصان پہنچا ہے۔ دوسری جانب بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمارے بیسز پر حملہ کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کردی اور آپریشن بنیان المرصوص شروع کردیا۔ بھارت میں ایئر بیس ادھم پور، براہموس اسٹوریج، پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ، سپلائی ڈپو ’اڑی‘، سپلائی بھارتی بریگیڈ کوارٹر جی ٹاپ و دیگر تباہ کر دیے گئے۔

پاکستانی ’الفتح میزائل‘ کی لانچ شہید پاکستانی بچوں کے نام

Exit mobile version