Site icon MASHRIQ URDU

بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان شہید کر دیا

کشمیر کا حل

بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان شہید کر دیا

قابض بھارتی افواج نے 23 سالہ امتیاز احمد مغرای کو ضلع کولگام میں دوران حراست بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کردیا گیا۔ پہلگام حملے کے بعد قابض فوج کی زیر حراست شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 5 ہوگئی۔ دوران گرفتاری غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنایا اور لاش کو ادبل وٹو، ڈی ایچ پورہ کے علاقے میں ایک نالے میں پھینک دیا۔ علاقہ مکینوں نے بھارتی حکام کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا کہ امتیاز نے خودکشی کی۔  مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ شہید امتیاز ایک محنت کش تھا، جسے بھارتی اہلکاروں نے گھر سے اٹھایا اور بدترین تشدد کے بعد جان سے مار دیا۔  ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ خوف و ہراس پھیلانے کی ایک منظم حکمت عملی کا حصہ ہے۔

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے مظالم جاری

Exit mobile version