بھارتی طیارہ حادثہ 241 ہلاک متعدد زخمی
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمدآباد میں ایئر پورٹ کے قریب مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ پولیس کے مطابق طیارہ ڈاکٹروں کے ہوسٹل کی عمارت پر گرا ہے۔ طیارے نے لندن کے لیے اُڑان بھری تھی کہ گر کر تباہ ہوگیا۔ سرکاری ایئرلائن کا طیارہ لندن جا رہا تھا۔ مسافر طیارے میں 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار طیارے میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی مسافر سوار تھے۔ حادثے کا شکار طیارے میں 11 بچے بھی موجود تھے۔
دوسری جانب بھارتی ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے قبل 1 بج کر 39 منٹ پر کیپٹن نے مےڈے کی کال دی تھی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں گجرات کے سابق وزیرِ اعلیٰ روپانی بھی سوار تھے۔ حادثے کے شکار طیارے بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر نے ایک بج کر 38 منٹ پر اُڑان بھری۔ پرواز سے اڑان بھرنے کے بعد ایک منٹ سے بھی کم وقت میں 625 فٹ کی بلندی پر رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ طیارہ حادثے کے بعد احمدآباد ایئرپورٹ فی الحال آپریشنل نہیں، ایئرپورٹ پر تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔
بھارتی مسافر طیارہ گر کرتباہ, 242 مسافر سوار تھے: بھارتی میڈیا
بھارتی طیارہ حادثہ: بلاول بھٹو کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بھارت کے شہر احمد آباد کے قریب ایئر انڈیا کی پرواز کو حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ایک افسوسناک حادثے کی خبر سن کر دل دکھی ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ایئر انڈیا کی ایک پرواز جس میں تقریباً 240 مسافر سوار تھے، بھارتی شہر احمد آباد کے قریب اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد تباہ ہو گئی۔
بھارتی طیارہ حادثہ: بھارتی شہر احمد آباد میں ایئرپورٹ کے قریب گرنے والے طیارے میں سوار برطانوی شہری کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی آخری پوسٹ سامنے آگئی۔
احمد آباد میں ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 133 افراد ہلاک ہوگئے، طیارے میں 230 مسافر عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔
لندن سے تعلق رکھنے والے یوگا انسٹرکٹر جیمی میک اپنے ساتھی فیونگل گرینلاومیک کے ہمراہ بھارت آئے تھے، گزشتہ رات انہوں نے سوشل میڈیا پر بھارت میں اپنے قیام کو "جادوئی تجربہ” قرار دیتے ہوئے الوداع کہا تھا، تاہم آج دوپہر پیش آنے والے المناک حادثہ کے بعد ان کا کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔
حادثے سے کچھ گھنٹے قبل جیمی میک نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ احمد آباد ایئرپورٹ سے روانگی کے وقت گڈ بائے انڈیا کہتے نظر آئے۔
امدادی سرگرمیوں کےلیے فوج طلب کرلی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے مقام پر 130بھارتی فوجی امدادی سرگرمیوں کے لیے پہنچ گئے۔
یاد رہے کہ احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 242 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔
اس سے قبل پولیس چیف کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے میں کسی کے بچنے کا امکان نظر نہیں آرہا، طیارہ جہاں گرا ہے وہاں بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
بھارتی پولیس کے مطابق طیارہ ڈاکٹروں کے ہوسٹل کی عمارت پر گرا ہے، طیارے نے لندن کے لیے اُڑان بھری تھی کہ گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی سرکاری ایئرلائن کا طیارہ لندن جا رہا تھا، مسافر طیارے میں 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔
خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار طیارے میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی مسافر سوار تھے، حادثے کا شکار طیارے میں 11 بچے بھی موجود تھے۔
دوسری جانب بھارتی ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے قبل 1 بج کر 39 منٹ پر کیپٹن نے مےڈے کی کال دی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں گجرات کے سابق وزیرِ اعلیٰ روپانی بھی سوار تھے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کے شکار طیارے بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر نے ایک بج کر 38 منٹ پر اُڑان بھری تھی، پرواز سے اڑان بھرنے کے بعد ایک منٹ سے بھی کم وقت میں 625 فٹ کی بلندی پر رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ حادثے کے بعد احمدآباد ایئرپورٹ فی الحال آپریشنل نہیں، ایئرپورٹ پر تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔
طیارہ ڈاکٹروں کے ایک ہاسٹل پر گرا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مسافر طیارہ گرنے سے ہاسٹل میں موجود 3 ڈاکٹر ہلاک جبکہ 45 ڈاکٹر زخمی ہو گئے۔ واضح رہے کہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے طیارے میں سوار تمام 242 افراد ہلاک ہو گئے۔
طیارے نے لندن کےلیے اُڑان بھری تھی کہ حادثے کا شکار ہو گیا، طیارہ ڈاکٹروں کے ہاسٹل کی عمارت پر گرا ہے، مسافر طیارے میں 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔
خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار طیارے میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی مسافر سوار تھے، جبکہ 11 بچے بھی موجود تھے۔
تباہ ہونے والے طیارے کا ایک مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا، مسافر نے ایمرجنسی گیٹ سے باہر چھلانگ لگادی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز AI-171 آج دوپہر احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانگی کے صرف 5 منٹ بعد ایک رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گئی۔