بھارتی شیلنگ 4 پاکستانی زخمی،بھارتی پوسٹ تباہ کردی
راولاکوٹ میں ہجیرہ میں بھارتی شیلنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پلیارنی کالونی میں بھی بھارتی فوج کی گولہ باری سے ایک شخص زخمی ہوا۔ حاجی پیر سیکٹر میں پاکستان نے بھارتی فوج کےخلاف مؤثر جوابی کارروائی کی، پاک فوج نے بھارتی فوج کی جھنڈا زیارت پوسٹ کو تباہ کردیا، جھنڈا زیارت پوسٹ کی تباہی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔