
وزیراعظم نے کہا ہے کہ بھارتی شکست پر امریکہ نے بھی مہر لگادی،مسلح افواج نے بھارت کو جنگ میں زناٹے دار تھپڑ رسید کیا۔آزادکشمیر کے شہر باغ میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنگ میں شاہینوں کی کارکردگی نے دشمن کو گھٹنوں کے بل گرنے پر مجبور کیا۔ امریکی صدر بھی 7 بھارتی طیارے گرانے کا بار بار ذکر کرچکے۔وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جادو ٹونے اور پھونکوں سے معاملات نہیں چلتے، معاشی میدان میں دن رات محنت کررہے ہیں۔ ایک دن آئے گا جب ہماری قرضوں سے جان چھوٹ جائے گی۔