بھارتیوں کے تمام ویزے معطل، سکھ یاتری مستثنیٰ:دفترِ خارجہ
اسلام آباد میں ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت نے یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا۔ بھارت کی جانب سے پانی کی معطلی کا اقدام جنگ کے مترادف ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ واہگہ بارڈر پر ہر قسم کی آمدو رفت بند کر دی گئی ہے۔ سارک اسکیم کے تحت بھارتیوں کے تمام ویزے معطل کر دیے گئے ہیں۔ سکھ یاتری ویزا معطلی سے مستثنیٰ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کے اسٹاف کی تعداد کم کر کے 30 کر دی گئی ہے۔ پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کے لیے بند کر دی گئی ہے۔