Site icon MASHRIQ URDU

بھارت:پہلگام پر سوشل میڈیا پوسٹس کرنے سے متعدد مسلمان گرفتار

1464919 052826 updates

بھارت:پہلگام پر سوشل میڈیا پوسٹس کرنے سے متعدد مسلمان گرفتار

پولیس نے بھارت کی 3 ریاستوں آسام، میگھالیہ اور تریپورہ میں کم از کم 25 افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد میں ایک ایم ایل اے کے علاوہ صحافی، طلبہ، وکیل اور ریٹائرڈ اساتذہ شامل ہیں۔ یہ گرفتاریاں سوشل میڈیا پر پہلگام واقعے پر سوالات اٹھانے پر کی گئی ہیں۔ آسام میں 16 افراد کو  گرفتار کیا گیا ہے۔ جن میں آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیمو کریٹک فرنٹ کے ایم ایل اے امین الاسلام کو سب سے پہلے گرفتار کیا گیا۔ جن پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے 2019 کے پلوامہ اور حالیہ پہلگام  حملوں کو "حکومتی سازش” قرار دیا۔ جس پر انہیں گرفتار کرکے انکے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ کرناٹک: جنگ کے خلاف بیان مہنگا پڑگیا

Exit mobile version