Site icon MASHRIQ URDU

بھارت:شہنشاہ اورنگزیب کے مقبرے کو ہٹانے کے مطالبے پر ہنگامہ 

news 1742059746 3380

بھارت:شہنشاہ اورنگزیب کے مقبرے کو ہٹانے کے مطالبے پر ہنگامہ

انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے ناگپور میں شہنشاہ اورنگزیب کے مقبرے کو ہٹانے کے مطالبے کے بعد جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ ہنگامے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تصادم وسطی ناگپور کے علاقے محل میں اس وقت شروع  ہوا جب وشو ہندو پریشد نے شہنشاہ اورنگزیب کے مقبرے کو ہٹانے کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس کے بعد مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ شروع کردیا گیا اور مشتعل ہجوم نے متعدد گاڑیاں بھی جلادیں۔ جلائی جانیوالی گاڑیوں میں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

تری حرمت پہ کٹ مرے نوجواں کیسے کیسے!

Exit mobile version