بھائی سے ملاقات کیلئے علیمہ خان کی درخواست منظور
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں سماعت کے دوران علیمہ خان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ منگل کو ہماری ملاقات تھی جو نہیں کروائی گئی۔ عدالت جیل سپرنٹنڈنٹ کو حکم دے کہ آج ملاقات کروائی جائے۔
جس پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان کی فیملی سے ملاقات کروانے کے حوالے سے ہدایت جاری کی ہے۔