بٹگرام: اسکول وین پر فائرنگ، 5 بچے زخمی، ملزمان فرار
پولیس کے مطابق واقعہ کے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ اب تک ہونے والی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈرائیور کی ذاتی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔