بنگہ دیش: سیاسی جماعت عوامی لیگ کی رجسٹریشن معطل
الیکشن کمیشن کے سیکریٹری اختر احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے عوامی لیگ اور اس سے منسلک تنظیموں کی تمام سرگرمیوں پر پابندی کے بعد الیکشن کمیشن نے پارٹی کی رجسٹریشن کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ عوامی لیگ کی رجسٹریشن معطل ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اب 20 سال سے زائد عرصے تک ملک پر حکمرانی کرنے والی عوامی لیگ عام انتخابات میں حصّہ نہیں لے سکتی۔ بنگلادیش کے انتخابی قوانین کے تحت کسی بھی پارٹی کا عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔