Site icon MASHRIQ URDU

بنگلادیش انتخابات: بی این پی رہنما پولنگ سٹیشن میں گر کر جاں بحق

بنگلادیش انتخاباتبنگلادیش انتخابات: بی این پی رہنما پولنگ سٹیشن میں گر کر جاں بحق

بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی این پی نے جماعت اسلامی کے کارکنان پر محب الزمان کو دھکا دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

بنگلادیش انتخابات بی این پی کے مطابق دھکا لگنے سے 60 سالہ رہنما گر گئے، جس سے ان کے سر پر چوٹ آئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محب الزمان کو سپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کے رہنما محبوب الرحمان نے بی این پی کے الزامات کی تردید کردی۔

بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق محبوب الرحمان کا کہنا ہے کہ بی این پی والے ہماری خواتین کو پولنگ اسٹیشن سے نکال رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے مداخلت کی، اسی دوران ہنگامہ آرائی میں ایک شخص کی طبیعت خراب ہوگئی، بعد میں معلوم ہوا کہ وہ انتقال کر گئے، کوئی دھکا یا تشدد کا واقعہ پیش نہیں آیا۔

پشاور: زرعی یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں کا جھگڑا، شدید فائرنگ

Exit mobile version