Site icon MASHRIQ URDU

بنوں کینٹ پر دہشت گرد حملہ 

01
02
دھماکے کا منظر

بنوں کینٹ پر دہشت گرد حملہ

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔  ہشت گردوں نے بارود سے لدی 2 گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں۔ آج افطار کے بعد دہشتگردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کوشش کی۔

مختلف انٹری پوائنٹس پر موجود سیکیورٹی عملے نے 6 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ باقی دہشت گردوں کو محصور کر لیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کی بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے سے

لوگ مسجد سے زخمیوں کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں

قریبی مسجد کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے سے قریبی گھر کی چھت گرنے سے شہریوں کے زخمی اور شہادتوں کی اطلاعات ہیں۔

 

 

 

 

دارالعلوم حقانیہ میں خودکش دھماکا، مولانا حامد الحق سمیت 5 نمازی شہید

Exit mobile version