بنوں:پولیس چوکی پر حملہ اہلکار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

آر پی او سجاد خان کے مطابق دہشت گردوں نے رات گئے پولیس چوکی پر حملہ کیا اور چھوٹے، بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید ہوا، جس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
پولیس کی جانب سے مؤثر اور جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔ آر پی او کا کہنا ہے کہ علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے، دہشت گرد رات کی تاریکی میں اپنے زخمی ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہوگئے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید پولیس اہل کار کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے جرات سے حملہ ناکام بناکر دہشت گردوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچایا۔