بلوچستان کے وزراء سردار اختر مینگل پر برس پڑے
کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر صادق عمرانی نے کہا کہ اختر مینگل دہشتگردوں کے سرغنہ ہیں جو عورتوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ صادق عمرانی نے کہا کہ اختر مینگل ایک وقت میں نواز شریف کی گاڑی چلاتے رہے۔ انہوں نے عمران خان کی حکومت میں شامل ہو کر 15 ارب روپے اپنی جیب میں ڈالے۔ صوبائی وزیر علی مدد جتک نے کہا کہ اختر مینگل ان دہشتگردوں کی بی ٹیم ہیں جو بولان میں ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں لینے آئے تھے۔ بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ ماہ رنگ کےخلاف کیسز کورٹ میں ہیں، عدالت جو بھی فیصلہ کرے۔