Site icon MASHRIQ URDU

بلوچستان: ریکوڈک آپریٹر بارک گولڈ، منصوبے کی تیاری مکمل

news 1737540241 7480

بلوچستان: ریکوڈک آپریٹر بارک گولڈ، منصوبے کی تیاری مکمل

سٹاک ایکسچینج میں فراہم کی گئی معلومات کے مطابق ریکوڈک منصوبے کی کان کنی کی عمر 37 سال پر محیط ہے، ریکوڈک منصوبے پر دو مرحلوں میں کام ہوگا۔ ریکوڈک منصوبے کے پہلے مرحلے میں 5.6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، ریکوڈک منصوبے سے ایک کروڑ 31 لاکھ میٹرک ٹن تانبہ حاصل ہوگا۔ اس منصوبے سے ایک کروڑ 79 لاکھ اونس سونا پیدا ہونے کی توقع ہے۔ فراہم کردہ معلومات کے مطابق فی ٹن تانبہ تقریباً 9813 ڈالر کا ہے جبکہ فی اونس سونا تقریباً 3040 ڈالر ہے، دونوں سے 37 سال میں 183 ارب ڈالر مالیت کی دھاتیں اور تانبہ نکلے گا۔ اس فراہم کردہ معلومات کے مطابق تقریباً 91 ارب ڈالر بارک گولڈ کے ہونگے، جبکہ بلوچستان حکومت کا حصہ اندازاً 45 ارب ڈالر ہوگا۔

ریکوڈک: OGDCL کے فنانسنگ انتظامات منظور

Exit mobile version