Site icon MASHRIQ URDU

بلوچستان:خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

61fad7d468b09

فوج

بلوچستان:خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 27 اور 28 جنوری کی شب دہشت گردوں نے قلعہ عبداللّٰہ کے علاقے گلستان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کی کوشش کی۔ دپشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی چوکی کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا دی۔

سیکیورٹی فورسز نے حملے کو مؤثر طریقے سے ناکام بنایا، جھڑپ کے دوران دو خودکش حملہ آور سمیت تمام 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان نائیک طاہر خان اور لانس نائیک طاہر اقبال شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، اس بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

دہشت گردی کا خاتمہ ملک کی ترقی کے لیے لازم ہے، شہباز شریف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کےلیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Exit mobile version