بلاول نے 9 ارب میں سندھیوں کا سودا کر دیا: عمر ایوب
کہا کہ آج آصف علی زرداری کی تقریر کے جواب میں تقریر کی۔ بلوچستان میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا بلوچستان میں آگ لگی ہوئی ہے۔ ہم نے مطالبہ کیا کہ ایوان میں معمول کی کارروائی کے بجائے بلوچستان کا مسئلہ زیرِ بحث لایا جائے۔ عمران خان پوری پی ٹی آئی اور کارکنان کی طرف سے اس سانحے کی مذمت کرتا ہوں۔ ہم اپنے جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ دریائے سندھ پر نہریں بنانے والے منصوبے کے خلاف قرارداد تیار ہے۔ چھوٹے صوبوں کی مرضی کے بغیر نہروں کا یہ منصوبہ نہیں ہونا چاہیے۔