Site icon MASHRIQ URDU

بلاول بھٹو کی حکومتی یقین دہانیوں کے باوجود عدم اعتماد کا اظہار

302107203b565ec

رجمان بلاول ہاؤس کے مطابق اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنروں جبکہ سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔  ترجمان کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا، شرکا نے حکومت سے مذاکرات کی روشنی میں پیش رفت سے پارٹی چیئرمین کو آگاہ کیا۔ ترجمان بلاول ہائوس کے مطابق شرکا نے حکومت کی جانب سے آئندہ ہونے والی قانون سازی سے متعلق بھی بریفنگ دی۔ ترجمان کے مطابق شرکا نے حکومت کی جانب سے یقین دہانیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو نے شرکا اجلاس کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کے ساتھ رابطوں کو مزید تیز کریں۔

Exit mobile version