Site icon MASHRIQ URDU

بشری بی بی کی حفاضتی ضمانت میں توسیع

news 1732207280 2929

بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات کی تفصیل کی فراہمی کے لیے درخواست پر جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع کی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس 2 میں آج بشریٰ بی بی کی پیشی ہے، ہم نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے۔

اسپیشل ڈپٹی پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم نے رپورٹ جمع کی ہے، بشریٰ بی بی کے خلاف نیب کے 2 کیس اور ایف آئی اے کا ایک کیس ہے۔

عدالت نے کہا کہ نئی درخواست میں بھی رپورٹ جمع کریں۔

پشاور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Exit mobile version