مشرق اردو: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ڈیوٹی جج شبیر بھٹی نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج پر بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، سابق خاتون اول اپنے وکلاء کے ہمراہ کمرہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت 13 جنوری تک منظور کرلی، عدالت نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی۔