بجٹ میں ملازمین پر بوجھ کم کرنے کا سوچیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز کا بوجھ ہے۔ بجٹ سے پہلے ہی کاروباری حضرات سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں۔
ایف بی آر میں اصلاحات پر کام کر رہے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیکس کے نظام میں بہتری آئی ہے۔ ریئل اسٹیٹ میں بھی ٹیکس بہتری آئی ہے۔ ریئل سٹیٹ میں سٹہ بازی نہیں چلنے دیں گے۔ تعمیراتی انڈسٹری کی سپورٹ کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اللّٰہ کا شکر ہے کہ ملک میں معاشی استحکام ہے۔ کہا کہ کرنسی میں استحکام ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب، دبئی، واشنگٹن میں سب سے ملاقاتیں ہوئیں، اوور سیز میں کوئی ناراضگی نہیں، ملک میں 35 ملین تک ریمی ٹینس پہنچ چکے ہیں۔ کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں پہلے سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ ملک کو پرائیویٹ سیکٹر ہی آگے لے کر جائے گا۔