بجلی1روپے فی یونٹ کمی صارفین سے مذاق ہے:لیاقت بلوچ
لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان کے حالات پر قومی کانفرنس بلانے میں مجرمانہ غفلت کر رہی ہے۔ گوادر میں مسافروں کی شناخت پر قتل قابل مذمت اور انسانیت پر بڑا ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی بلوچستان کے حالات پر 14اپریل کو قومی کانفرنس کی میزبانی کرے گی۔
لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم قرضوں کے خاتمے کے بجائے قرضے بڑھانے کے لیے جان لڑا رہے ہیں۔ زرِمبادلہ کے ذخائر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آ چکے ہیں۔