بجلی کی قیمت میں کمی،ہمارا کا بھی کردار ہے: فاروق ستار
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی کا اعلان کیا گیا۔ یہ کمی مختلف قسم کے صارفین کے لیے 12 سے 17 فیصد کی ہے۔ ایک بڑی سہولت ہے جو موجودہ حکومت نے دی ہے۔ ایم کیو ایم نے اس مخلوط حکومت میں شامل ہو کر 2 باتوں پر فوکس کیا۔ ہم عوام کے لیے بجلی کے بلوں کو کم اور پانی کے مسائل کو حل کریں گے۔ ان دونوں معاملات میں ایم کیو ایم کا بڑا کردار ہے۔