Site icon MASHRIQ URDU

بجلی کی قیمتوں میں کمی کا انتظار ہے، حافظ نعیم

04

بجلی کی قیمتوں میں کمی کا انتظار ہے، حافظ نعیم

حافظ نعیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اصولاً بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ بجلی یونٹ قیمت میں کم از کم اتنی کمی کی جائے کہ عوام کو ریلیف ملے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی یونٹ قیمت میں نمایاں کمی ہو تاکہ انڈسٹری کا پہیہ چلے۔ حافظ نعیم کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے اعلان کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ واضح رہے کہ وزيراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب میں عوام کو سرپرائز دیں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بڑی خوشخبری سنائی جائے گی، شہباز شریف اہم فیصلے کا اعلان کريں گے۔

بجلی:حکومت قیمت 10 روپے کم کرئے: فاروق ستار

Exit mobile version