Site icon MASHRIQ URDU

بجلی: اسمارٹ میٹر جلد لگائے جائیں: وزیرِ اعظم

قومی ترقیاتی بجٹ:

مشرق اردو

Mashriq Urdu

وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے امور زیرِ بحث آئے۔ اجلاس کو لیسکو، پیسکو اور فیسکو کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ اوور بلنگ کسی طور پر قبول نہیں، اس میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

لاہوریوں کی بجلی کے استعمال میں ریکارڈ کمی، حکومت پریشان 

شہباز شریف نے بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹیو افسران کی تعیناتی میں سست روی پر اظہارِ تشویش کیا اور کہا کہ انتہائی شفاف عمل کے ذریعے چیف ایگزیکٹیو افسران کی تعیناتی جلد مکمل کی جائے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں افرادی قوت کی بھرتی میرٹ پر کی جائے، نیپرا کا دیا گیا ٹارگٹ پورا کرنے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

Exit mobile version