
بتا دیا صورتحال کو بگڑنے سے روکا جائے، بیرسٹر گوہر

ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گزشتہ رات سے وفاقی سطح پر متعلقہ لوگوں سے رابطے جاری ہیں، رابطوں میں گزشتہ واقعات سے متعلق اپنا پیغام پہنچادیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ لوگوں سے مطالبہ کیا کہ اس طرح اقدامات سے گریز کیا جائے، بتا دیا ہے کہ گرفتاریاں صورتحال کو مزید سنگین بنادیں گی، اب وقت ہے کہ صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکا جائے۔
دوسری طرف علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو بھی نظربند کردیا گیا، انہیں 30 روز کے لیے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔
علیمہ خان کی نظر بندی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

