بتائیں گے دھرنے، سول نافرمانی کیسے ہوتی ہے، فیصل کریم۔ پشاور میں گفتگو کرتے کہا کہ پی ٹی آئی ملک گیر احتجاج کس مقصد کے لیے کر رہی ہے؟ کیا اب یہ عدالتوں کے خلاف احتجاج کریں گے؟
ایک شخص بار بار این آر او مانگ رہا ہے، لیکن نہیں مل رہا۔ ان کو عدالتوں نے سزائی دیں ہم نے نہیں۔ علی امین مولانا کے ساتھ جلسہ کریں گے تو کارکن کون سے نعرے لگائیں گے؟ وہ تو مولانا کو مولانا نہیں کہتے تھے اب ان کی امامت میں نماز پڑھ رہے ہیں۔ کہا کہ حقیقی پی ٹی آئی مولانا کے پاؤں پڑ رہی ہے جبکہ سرکاری پی ٹی آئی گالیاں دے رہی ہے۔ مولانا زیرک سیاستدان ہیں کسی کے ہاتھ نہیں آئیں گے۔
گورنر نے کہا وزیر اعلیٰ جب زمینداروں سے ٹیکس لینے آئیں گے تو ہم دیکھیں گے کہ کیسے وصول کرتے ہیں۔لوگوں کے چولہے ٹھنڈے ہوں گے تو ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ بلدیاتی نمائندوں کے لیے وکلاء کا پینل بنا رہے ہیں، جو ان کے کیس مفت لڑیں گے۔ 20 ہزار ملازمین کو نکال کر زیادتی کی جا رہی ہے۔