بانی پی ٹی آئی کا احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا، علی ظفر
پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد بیرسٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاجی تحریک کا مرکز اسلام آباد نہیں ہوگا۔ ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔
سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا گیا ہے۔ ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا۔ ملک بھر میں احتجاج کریں گے جسے میں جیل سے لیڈ کروں گا۔
علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا احتجاجی تحریک سے متعلق تمام ہدایات میں جیل سے دوں گا۔ عمران خان نے مجھے ذمہ داری دی ہے کہ احتجاجی تحریک کا پلان بنا کر دوں۔
بانی پی ٹی آئی احتجاج کا اعلان کردیا
سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ عمران خان سے آئندہ ملاقات پر احتجاجی تحریک کا پلان پیش کروں گا۔ وکلا اور پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد منصوبہ بندی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بہت سنجیدہ ہیں۔ اب جو تحریک چلے گی ایسی پہلے کبھی نہیں چلی ہوگی۔ عمران خان نے کہا اس دفعہ تحریک کو نتیجہ خیز بنانا ہے۔
علی ظفر نے کہا کہ تحریک چلانے میں رکاوٹیں آتی ہیں لیکن ہمیں بھی طریقے آتے ہیں۔ چند دنوں میں احتجاجی تحریک کی حکمت عملی تیار ہو جائے گی۔ اگلی ملاقات کے بعد عمران خان خود ذمہ داریاں تفویض کریں گے۔
سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ عمران خان نے پارٹی لیڈرشپ کے بارے میں کہا کہ ان پر اعتماد ہے لیکن تحریک وہ لیڈ خود کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہمیں عدلیہ اور ایگزیکٹو سے کوئی ریلیف نہیں مل رہا۔
پشاور: عمران خان کی رہائی کا احتجاجی کیمپ جلانے کا مقدمہ درج