پاراچنار: دھماکہ، 4 افراد جاں بحق
پاراچنار میں اپرکرم کے علاقے پیواڑشرم خیل میں بارودی سرنگ میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سرنگ کے دھماکے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بارودی سرنگ دھماکہ
ڈی پی او کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور مزید سرنگوں کے خدشے کے پیش نظر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔