فیصل آباد: بارش کے شدید موسم کے باعث فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں ایک گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق چھت کے گرنے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں کی گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
