Site icon MASHRIQ URDU

بارات میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

90766 99301175

ہوائی فائرنگ شخص ہلاک

بارات میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، پولیس کے مطابق لانڈھی نمبر 6 میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 1شخص جاں بحق ہوگیا، واقعہ عمیر نامی شخص کی شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا۔ بارات لانڈھی سے کورنگی ڈھائی نمبر جارہی تھی اس دوران ہوائی فائرنگ کی گئی جس کی زد میں مقتول آگیا۔

اٹک: گاڑی میں سواری بٹھانے پر جھگڑا، فائرنگ سے باپ بیٹا سمیت 3 افراد ہلاک

مقتول حمید کو سینے پر گولی لگی۔جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ گیا۔

پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو شادی کی تقریب والے گھروں کو تالے لگے ہوگئے تھے، کچھ افراد کو شک کی بنیاد پر پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا۔

مقتول حمید دلہے کا رشتے دار ہے اور وہ ایک ہی محلے میں رہتے ہیں۔

Exit mobile version