Site icon MASHRIQ URDU

بات فیصلہ سازوں سے ہوگی، 90 روز میں آر یا پار، گنڈا پور

بات فیصلہ سازوں سے ہوگی

بات فیصلہ سازوں سے ہوگی، 90 روز میں آر یا پار، گنڈا پور

مشرق اردو، تحریک انصاف

لاہور میں علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے کوئی غلطی کی ہے تو اس کی سزا بھگتنے کو تیار ہیں لیکن غلطی کرنے والے تمام لوگوں کو سزا ملنی چاہیے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری گزارش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم پورے ملک میں اپنی تحریک کا آغاز کر رہے ہیں، ہم 90 روز میں آر یا پار کریں گے۔

بات فیصلہ سازوں سے ہوگی

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں ہمارا جعلی مینڈیٹ ہے، وہ خود فارم 47 سے جیت کر آئے، وہ اندر سے ابھی بھی ملے ہوئے ہیں۔

پی-ٹی-آئی، مشرق اردو

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمیں لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے، دیکھیں گے آئندہ ہمیں کیا لائحہ عمل طے کرنا ہے، بات فیصلہ سازوں سے ہو گی۔ ان کی ٹائم لائن پر چلنا ہمیں قبول نہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمارے خلاف دوبارہ فسطائی مہم چلائی جارہی ہے، ہم سے احتجاج کا آئینی حق بھی چھینا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف ابھی بھی کارروائیاں جاری ہیں، کسی سیاسی جماعت کے ساتھ اتنا ظلم نہیں ہوا جتنا ہمارے ساتھ ہوا، ہمارے خلاف مقدمات میں انہیں کچھ نہیں ملا، بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی کیس ہے ہی نہیں۔

پنجاب: ورکرز کے گھروں پر چھاپے مارنا شروع کر دیے گئے: گنڈاپور

 

Exit mobile version