Site icon MASHRIQ URDU

ایک شخص نے ملکی ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کر رکھی تھی: احسن اقبال

7EF83816 7262 443F B97F 19CBA90D3BC1

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے مشکل شرائط پر معاہدہ کیا، ایک جماعت فسادیوں اور انتشاریوں کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ اسرائیلی لابی پی ٹی آئی کی حمایت کر رہی ہے، پی ٹی آئی کا ایجنڈا پاکستان کو بدنام کرنا ہے، احتجاج اور دھرنوں سے ملک کو نقصان ہوتا ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہماری حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، پی ڈی ایم حکومت نے ملکی معیشت کو بچانے کے لیے مشکل فیصلے کیے، ملک میں مہنگائی کم ہو کر 4 فیصد پر آ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج اور دھرنے کی سیاست کو دفن کرنا ہو گا، ہم نے اپنی سیاست پر ریاست کو ترجیح دی، ملک کی معیشت درست سمت پر گامزن ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوش حالی کے لیے امن و امان قائم کرنا ہو گا، ایک جماعت پاکستان کے دشمنوں کے ہاتھوں میں یرغمال بن چکی ہے، اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو مارا گیا۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی لابی غزہ کی صورتِ حال سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔

Exit mobile version