مختلف اشیاء پر نفاذ کی تجویز
ذرائع کے مطابق فروزن فوڈز پر 5 فیصد اضافی ڈیوٹی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ چپس اور کولڈ ڈرنکس پر 5 فیصد ڈیوٹی کی تجویز دی گئی ہے۔ نوڈلز، آئس کریم اور بسکٹس پر 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی جبکہ فروزن گوشت، ساسز اور تیار شدہ خوراک پر بھی 5 فیصد ڈیوٹی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
ایکسائز ڈیوٹی کا نفاذ
ذرائع کے مطابق ای کامرس پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ آئندہ مالی سال 26-2025 کا 17 ہزار 600 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔