ایٹمی اثاثوں پر بھارتی وزیر کا بیان، پاکستان کی شدید مذمت
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی وزیرِ دفاع کا غیر ذمہ دارانہ بیان ان کے عدم تحفظ اور ناکام دفاعی حکمتِ عملی کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستان کی روایتی دفاعی صلاحیت بھارت کی جارحیت کو روکنے کےلیے کافی ہے۔ بھارتی وزیرِ دفاع کی باتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ عالمی ایجنسی آئی اے ای اے جیسی اقوام متحدہ کی خصوصی ایجنسیوں کے مینڈیٹ اور ذمہ داریوں سے لاعلم ہیں۔ دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں ایٹمی مواد کی چوری اور غیر قانونی اسمگلنگ پر آئی اے ای اے اور عالمی برادری کو تشویش ہونی چاہیے۔