Site icon MASHRIQ URDU

ایندھن بحران: بھارت میں پیٹرول پمپس پر پولیس تعینات

ایندھن بحرانایندھن بحران: بھارت میں پیٹرول پمپس پر پولیس تعینات

اس حوالے سے عالمی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے پیٹرول پمپس پر پولیس تعینات کر دی ہے۔

عالمی نشریاتی ادارے نے بتایا ہے کہ بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت پر شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ ایندھن بحران سے شہری پریشان ہو چکے ہیں۔

ایک بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس پر شدید رش ہے جس سے پیٹرول نہ ملنے کے خدشات واضح ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گیس کی قلت نے بھارت کے غریب طبقے کو دوبارہ لکڑی اور کوئلے جلانے پر مجبور کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بڑی تعداد میں بھارتی عوام گیس سے بھی محروم ہیں، مارکیٹوں میں ملنے والی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

دوسری جانب ماہرِ بین الاقوامی امور پروفیسر جان میئر شائمر کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کا تنازع بھارت کی داخلی معیشت کے لیے چیلنج بن گیا ہے۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے پولیٹیکل سائنٹسٹ کا مزید کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت ایک نقصان اٹھانے والا ملک بنتا جا رہا ہے۔

Exit mobile version