Site icon MASHRIQ URDU

ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار

f20a2ae4 a1b1 4e9d 89f1

ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار

بلغاریہ ملٹری ریویو کے مطابق پاکستان کے جوابی حملے میں ایس 400 کی تباہی ہوئی ہے تو یہ سب سے زیادہ ہائی پروفائل واقعہ ہے۔ ادھم پور بیس شمالی بھارت کا مرکزی بیس، سخوئی اسکواڈرن مرکز اور سرحد سے 100 کلومیٹر دور ہے۔ بلغاریہ ملٹری ریویو کے مطابق انتہائی اہم ایئر بیس پر روسی سسٹم کی تباہی سے بھارتی دفاع کمزور پڑ گیا۔ پاکستان نے ہائپر سونک، جے ایف تھنڈر میں لگایا ہے تو حملہ آوری صلاحیت بہت بڑھ گئی۔ ڈیفنس ریویو کے مطابق ہو سکتا ہے کہ پاکستان نے چین کے ہائپر سونک میزائلوں کا مقامی ماڈل تیار کیا ہو۔ ایس 400 کی تباہی کے بھارت کی دفاعی حکمت عملی پر دور رس نتائج ہوں گے۔ ایس 400 سیچوریشن حملوں یا ریڈار و کمانڈر پر حملہ کیے جانے پر کمزور پڑ جاتا ہے۔ بلغاریہ ملٹری ریویو کا کہنا ہے کہ یہ علامتی پیغام بھی گیا کہ پاکستان بھارت کے بہت اندر جا کر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

امریکہ کے اطلاعات تھیں کہ بھارت بہت زیادہ دباؤ میں ہے، اعزاز چوہدری

Exit mobile version