ایران کو ڈونلڈ ٹرمپ کا خط مل گیا
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط پر مکمل جانچ پڑتال کے بعد جواب دیا جائے گا۔ میڈیا کے مطابق اماراتی عہدیدار نے امریکی صدر کے ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کی تجویز کا خط پہنچایا تھا۔ سربراہ پاسدرانِ انقلاب حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر کسی نے دھمکایا تو مناسب، فیصلہ کن اور نتیجہ خیز جواب دیں گے۔ حسین سلامی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ہمارا دشمن ابھی تک بھٹکا ہوا ہے۔ اس نے تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا۔
جنگ نہیں چاہتے، دھمکایا تو جواب ملے گا:پاسداران انقلاب ایران