ایران پر امریکی حملہ کی مذمت کرتے ہیں:چین
حملے سے مشرقِ وسطیٰ کےحالات مزید بدتر ہوں گے، جوہری تنصیبات پر امریکی حملہ قابلِ مذمت ہے۔ چین فریقین سے حملے فوری روکنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے امریکہ بھی اسرائیل کی جنگ میں شامل ہو گیا۔
ایرانی ایٹمی توانائی ادارے نے فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس پر حملوں کی تصدیق کر دی، ایران پر حملوں کی دنیا بھر نے مذمت کی۔
ایران پر امریکی حملہ
روسی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ امریکی حملہ بین الاقوامی قانون، یو این چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ فرانسیسی وزیرِ خارجہ نے تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت سے ہی حل نکل سکتا ہے، فرانس نہ تو ایران پر حملوں اور نہ ہی منصوبہ بندی میں شامل رہا۔ ہمیشہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کے خلاف اپنی مخالفت کا اظہار کیا۔ برطانوی وزیرِ اعظم نے ایران کو مذاکرات میں واپس آنے اور کشیدگی کے خاتمے کا سفارتی حل تلاش کرنے کا پیغام دیا۔