Site icon MASHRIQ URDU

ایران نیوکلیئر بم نہیں بنا سکتا: ٹرمپ

نیوکلیئر بم

ایران نیوکلیئر بم نہیں بنا سکتا: ٹرمپنیوکلیئر بم

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ ایران مذاکرات کی میز پر واپس آئے گا۔

دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے منصوبوں کا پہلے سے علم تھا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی فوج نے اس آپریشن میں کوئی کردار ادا نہیں کیا، امید ہے ایران اپنے جوہری پروگرام کو روکنے کےلیے امریکا سے مذاکرات جاری رکھے گا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس ایٹم بم نہیں ہوسکتا، ہم مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی امید کر رہے ہیں۔

نیوکلیئر بم

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے معاہدہ کرنے کی خواہش کا اظہار  کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران سے معاہدہ کرنا چاہتا ہوں، معاہدے کے قریب ہیں۔  انہوں نے کہا تھا کہ میں دوستانہ راستے کو ترجیح دوں گا۔ بڑے تنازع کا بھی خطرہ موجود ہے، بہت جلد کچھ ہو سکتا ہے۔

اسرائیل کے ایران پر فضائی حملہ، متعدد کمانڈرز اور 6 سائنسدان شہید

Exit mobile version